معروف اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی: پاکستان کے معروف اور سینئر ترین اداکار مصطفیٰ قریشی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ واقعہ ٹائم کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ترین اداکار مصطفیٰ قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 81 سالہ اداکار نے کورونا ٹیسٹ رپورٹ ملنے کے بعد اپنی اہلیہ روبینہ قریشی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں