معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کا تحفہ ہیں، آج 12 ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل و بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا، ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد۔: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر آج ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اور بجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا اور ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے، ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں