مصرمیں مسجد الازہر کے قریب خودکش حملے کے بعد فورسز کی کاروائیاں تیز 16 عسکریت پسند مارے گئے۔

رسائی نیوزویب ڈیسک: مصر کے شمالی علاقے سینائی میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں سولہ شدت پسند ہلاک ہوگئے، اس دوران مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا ہے جو آئندہ دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔مصری دارالحکومت قاہرہ میں مسجد الازہر کے قریب ایک سیاحتی مارکیٹ پر گذشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوچکی ہے۔ہلاک ہونے والا تیسرا بھی پولیس اہلکار ہے جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ملک کے مختلف شہروں اور بالخصوص دارالحکومت میں سیکیوٹی ہائی الرٹ ہے۔ایک اندازے کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک سینکڑوں مصری فورسز بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ جولائی 2015 میں اہم کارروائی کی گئی تھی، سینائی کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی میں داعش کے دو سرکردہ رہنماوں سمیت پینتیس افراد ہلاک ہوگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں