مشکل وقت ختم نہیں ہوا، بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا :سربراہ پاک فضائیہ

رسائی نیوزنمائندہ خصوسی راولپنڈی:پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور نے فارورڈ آپریشنل ایئر بیسز کا دورہ کیا اور تمام اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ ایئر چیف نے عملے کو ہدایت کی کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے، خدا کے سامنے سربسجود ہیں جس نے ہمیں یہ طاقت دی، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے قوم کی امیدوں پر پورا اترے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں