مسلم لیگ (ن) قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

رسائی نیوزلاہور:ملاقات کے لئے نواز شریف کے اہل خانہ کے علاوہ سابق صدر پاکستان ممنون حسین، سینیٹر پرویز رشید، آصف کرمانی، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، مشاہد حسین سید، سائرہ افضل تارڑ، طلال چوہدری، دانیال عزیز، احسن اقبال، خواجہ حسان اور ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر رہنما بھی پہنچے۔ اس موقع پر (ن) لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جیل کے باہر پہنچی جو نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔یاد رہے گزشتہ روز خصوصی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ نواز شریف کے اہل خانہ اور ذاتی معالج کا مطالبہ ہے کہ انہیں جیل میں علاج کی مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اس لئے ضروری ہے کہ انہیں کسی اسپتال منتقل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں