مسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنس اور ٹیکنالوجی کا اعزاز حاصل کرنےپرڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو خراجِ تحسین

خادم علی شاہ بخاری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (KASBIT) کی جانب سے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کومسلم دنیا کا سب سے بڑا سائنس اور ٹیکنالوجی کا اعزاز ”مصطفیٰﷺ پرائز برائے2021“ حاصل کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست میں ادارے کی فیکلٹی اور اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر اقبال چوہدری نے بچوں کی نشو نما اور تربیت میں والدین کے کردار کو کلیدی قرار دیا، انہوں نے اپنی کامیابی میں اپنے والدین اور اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالی، اور ”مصطفیٰ ﷺپرائز برائے2021“ کو ان کے نام منسوب کیا۔ خادم علی شاہ بخاری گروپ کے سربراہ ناصر علی شاہ بخاری نے پروفیسر اقبال چوہدری کوان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ مسلم دنیا کے سب سے بہترین سائینسدان کا اعزاز حاصل کرنا پورے ملک و قوم کے لئے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہا پروفیسر اقبال چوہدری جیسے افراد پاکستان کی معیشت کو علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خادم علی شاہ بخاری انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی نمایاں کارکردگی پر بھی روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں