مسلح افواج میں خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں: آرمی چیف

رسائی نیوزروالپنڈی:پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج میں خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، مسلح افواج سمیت دیگر اداروں کی یونیفارم میں خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عظیم خواتین ذمہ داری سے ملکی ترقی میں پیش پیش ہیں، یونیفارم، گھر بالخصوص شہدا کے گھرانوں کی خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں