مری میں خاتون سیاح پر تشدد کا واقعہ پولیس تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی مری:مال روڈ پر ہوٹل گائیڈز نے خاتون سیاح کو فیملی سمیت جی پی او چوک میں تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ تاہم اس واقعے کا افسوس ناک پہلو یہ رہا کہ مری پولیس نہ صرف سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی بلکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کردیا۔مری پولیس نے حدود کا بہانہ بناکر خاتون سیاح کی درخواست لینے سے انکار کردیا۔ ادھر مری ہوٹل یونین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کیٹاگری میں : d

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں