مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا

کراچی: مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا ہے۔ واقعہ ٹائم کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ لئیق احمد سے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرتضی وہاب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر کی بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے، اس کے علاوہ قانون اور ساحلی ترقی کے قلمدان بھی انہی کے پاس رہیں گے تاہم ماحولیات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں