مراد علی شاہ کے استعفے کا مطالبہ برقرار ہے : فواد چوہدری

رسائی نیوزاسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ا ی سی ایل سےنکال دیا جائے گا، وزیراعلیٰ کا ای سی ایل میں نام باعث شرمندگی ہے، عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے کیس نیب کے حوالے کر دیا ہے، اومنی گروپ کے اصل مالک آصف زرادری ہیں، آصف زرداری نے جو فائدے لیے اس میں مراد علی شاہ کا اہم کردار ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا جے آئی ٹی تحلیل ہوئی یا نہیں یہ فیصلہ آنے کے بعد پتہ چلے گا، اس معصوم ٹولے کی خواہش دیکھیں، یہ چاہتے ہیں عوام باہر نکل کر ان کے پیسوں کی حفاظت کریں، ان کے درمیان ایک دوسرے کے مقدمات نہ کھولنے کا معاہدہ تھا۔ انہوں نے کہا عہدوں کی وجہ سے نام ای سی ایل میں ڈالے یا نکالے نہیں جاتے، جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش 2015 میں شروع ہوئی، ای سی ایل میں نام کردار کی وجہ سے ڈالے جاتے ہیں، پوری قوم کرپٹ عناصر کے خلاف اکٹھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں