مراد راس کا دورۂ ملتان، طالبات کا احتجاج

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے دورۂ ملتان کے موقع پر ہوم اکنامکس کالج کی طالبات نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ احتجاج کرنے والے طالبات کا کہنا تھا کہ ہمارے 3 سال ضائع ہو چکے ہیں ، ڈگری جاری نہیں کی جارہی، ہمارا کالج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے سیکریٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو معاملہ حل کروانے کی ہدایات کردی۔ دوسری جانب ملتان میں گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری اسکول میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے اندر کمرے بڑھانے کے لئے ایک پروگرام لا رہا ہوں، ہم اسکولوں میں کمروں کی کمی کو پورا کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں