محکمہ خوراک سے معاملات طے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

لاہور: محکمہ خوراک اور فلور ملز کے درمیان گندم کی فراہمی کا تنازع طے پاگیا۔ محکمہ خوراک سے معاملات طے پانے کے بعدفلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے پنجاب میں دی جانے والی ہڑتال کی کال مؤخر کردی۔ فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک نے دوسرے اضلاع سے 25 فیصد گندم کوٹہ اٹھانے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ منظورکرلیا ہے، اس لیے منگل کو ہڑتال کی کال مؤخرکردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر فوڈ وعدے کے مطابق کابینہ سے فوری منظوری لیں، آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے آج پھر اجلاس ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں