محکمہ تعلیم سندھ میں پلی بارگین کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹادیاگیا

محکمہ تعلیم سندھ میں قومی احتساب بیورو (نیب) سے پلی بارگین کرنے والے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ہٹائے گئے افسران میں گریڈ 20 کا ایک، گریڈ 19 کے دو اورگریڈ18کا ایک افسر شامل ہے جبکہ افسران کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہٹائے گئے افسران محکمہ تعلیم کے مختلف عہدوں پر تعینات تھے جن میں جلیل احمد، خلیل احمد، عزیز اللّہ اور محمد پریال شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہٹائے گئے افسران پر نیب مقدمات ہیں اور ضمانت پر رہا ہیں۔ خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا افسران کو عہدوں سے ہٹانے اور آئندہ پوسٹنگ نہ دینے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں