محمد حفیظ کو بی پی ایل میں شرکت کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی مل گیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے این او سی جاری کردیا۔ راجشاہی ٹیم کی نمائندگی کیلیے آل راﺅنڈر 3 جنوری کو ڈھاکا روانہ ہوجائیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے محمد حفیظ کو فروری میں شروع ہونے والی پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی قیادت کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں