محبت کے ہاتھوں دھوکے کا شکار ہونیوالی معصوم لڑکی کی زندگی پر مشتمل ترک ڈراما ’مریم‘

کراچی: ایکسپریس ٹی وی پر شروع ہونے والا ترک ڈراما سیریل ’’مریم‘‘ ایک ایسی معصوم لڑکی کی کہانی ہے جو محبت کے ہاتھوں دھوکے کا شکار ہوئی۔ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر 7 اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ اپنی طرز کا ایک دلچسپ اور منفرد ترکش ڈراما ہے جسے آپ اپنی پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ کہانی ہے محبت کی تلاش میں سازش اور انتقام کا شکار ہونے والی ایک معصوم اور حساس دل رکھنے والی لڑکی مریم کی جسے اس کا دوست جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیتا ہے۔ اگرچہ پاکستان میں پیش کیے جانے والے ترک ڈراموں میں تاریخی نوعیت کے ڈرامے زیادہ مقبول ہیں مگر یہ ایک ایسا منفرد اور رومانوی ڈراما ہے جسے آپ کبھی فراموش نہیں کرپائیں گے۔

اس ڈرامے کا ٹائٹل سونگ پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ انورال خالد نے گایا ہے جو ناظرین کو بے حد پسند آئے گا۔ تو اپنی پوری فیملی کے ساتھ دیکھیے ترک ڈراما سیریل ’’مریم‘‘ جمعرات سے اتوار، رات 8 بجے صرف ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں