متحدہ قومی موومنٹ کا فاروق ستار کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنیکا فیصلہ

رسائی نیوز کراچی:فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں سلمان مجاہد بلوچ، انجینیئر کاشف خان کی جانب سے بہادرآباد کے رہنماؤں کے خلاف الزامات پر سرد جنگ میں شدت آگئی۔ بہادرآباد والوں نے جوابی وار کے طور پر فاروق ستار اینڈ کمپنی کو 50، 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانےکا فیصلہ کرلیا۔ بہادرآباد گروپ کےاہم رہنما کا دعویٰ ہے کہ 6 نومبر کو تین سے چار مشترکہ کاروباری دوستوں کے ذریعے مصالحت کی کوشش کی گئی، اس ملاقات کی تصدیق پی آئی بی گروپ کےحلقے بھی کرتے ہیں۔ فاروق ستار کا موقف تھا کہ انہیں کنوینر بنایا جائے اور وہی عزت دی جائے جس کے وہ حقدار ہیں – انٹرپارٹی الیکشن پر بھی دونوں گروپ میں شدید اختلاف ہے، بہادرآباد گروپ کا کہنا ہے کہ جب فاروق ستار نے پی آئی بی میں انٹراپارٹی الیکشن کرائے تو وہ چارسال کے لیے کنوینر بنے۔ اب خالد مقبول صدیقی کنوینر ہیں تو انٹرا پارٹی الیکشن فوراً کیوں کرائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں