متحدہ عرب امارات میں بوئنگ 737 طیاروں پر پابندی عائد کر دی

رسائی نیوزویب ڈیسک: ایتھوپیا میں گذشتہ دنوں ہولناک طیارہ حادثہ پیش آیا تھا، بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں سوار 35 ممالک سے تعلق رکھنے والے 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ سول ایوی ایشن نے بوئنگ 737 کے تمام باڈلز طیاروں پر 13 مارچ (آج)سے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے مذکورہ پابندی کا مقصد شہریوں کی فضا اور زمینی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہے کہ بوئنگ 737 میکس 8 ماڈل کے مسافر بردار طیاروں کے حوالے سے مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں تاکہ حفاظتی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں