ماورا نے ڈگری کا ڈھنڈورا پیٹ کرسستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی، صارفین

رسائی نیوزویب ڈیسک:ماورا حسین نے سوشل میڈیا پرتصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ اسکول آف لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرتی نظر آرہی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی ماورا نے جذباتی پیغامات لکھتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ وکالت کی ڈگری حاصل کرکے کتنی خوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر ماورا حسین کی تصاویر پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین نے ماورا کی جانب سے اتنی زیادہ تصاویر شیئر کرانے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماورا نے ڈگری کا ڈھنڈورا پیٹ کر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ کچھ صارفین نے ماورا کی ڈگری کوجعلی قراردیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ سارا دن فلمیں، ڈرامے اشتہارات اورفوٹوشوٹ کے بعد فارغ وقت میں چھٹیاں منانے کے بعد بھی ماورا نے پڑھائی کے لیے کیسے اور کہاں سے وقت نکال لیا، ہمیں بھی بتادیں؟۔ ایک اور صارف نے ماورا پر تنقید کرتے ہوئے کہا میں بھی وکالت کی طالبعلم ہوں وکالت کی ڈگری حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں