مالم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نیب آفس پہنچ گئے

رسائی نیوزپشاور: محمود خان کو سابق وزیر سیاحت خیبرپختونخوا کی حیثیت سے طلب کیاگیا ہے، محمود خان سے مالم جبہ سرکاری اراضی لیز سے متعلق سوال اور جواب ہوں گے، وزیراعلی نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرائینگے۔ مالم جبہ اراضی کرپشن سیکنڈل میں سابق وزیراعلی پرویز خٹک، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سینیٹر محسن عزیز پہلے ہی پیش ہوچکے ہیں۔ نیب میں سوات مالم جبہ اراضی کیس میں 275 ایکڑ اراضی لیز پر دینے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ مالم جبہ میں سال 2014 میں ریزورٹس کے لیے سرکاری اراضی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آنے پر نیب خیبر پختونخوا نے تحقیقات شروع کی ہیں۔ مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت محمود خان صوبائی وزیر کھیل تھے جب کہ محسن عزیز خیبرپختون خوا سپورٹس بورڈ کے چیرمین تھے۔اراضی کے لیز کا اشتہار 15 سال کے لئے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز 32 سال تک کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں