ماریو ڈریگی اٹلی کے آئندہ وزیر اعظم کا حلف لیں گے

ماہر اقتصادیات ماریو ڈریگی کے ملک کے صدر سے ملاقات کے بعد ، ان کی سرکاری طور پر اٹلی کے آئندہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کی تصدیق ہوگئی اور وہ وزارت عظمی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ڈریگی نے صدر سے ملاقات کے بعد ، اپنی کابینہ کی ایک فہرست دی ، جسے بعد میں قبول کرلیا گیا۔ وہ یورپی مرکزی بینک کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔ ڈریگی کا سیاسی اثر رسوخ تب بڑھ گیا جب انھیں پارلیمنٹ کے سب سے بڑے گروپ فائیو سٹار موومنٹ نے سپورٹ کیا اور تمام سیاسی پارٹیاں ان کی حمایت میں آگے آئیں۔حکومت کو آئندہ ہفتے اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا ہے ، جو کہ محض رسمی حیثیت کا حامل ہوگا۔ اٹلی بدستور بدترین معاشی بحران کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بھی دوچار ہے۔ لہذا گزشتہ حکومت کے گرنے سے یوروپی یونین کے کورونو ریکوری فنڈز خرچ کرنے پر بھی ملک کو ایک الجھن میں ڈال دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں