لیبیا کے ساحل سے 16 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں برآمد

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل سے 16 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔یو این ایچ سی آر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ گذشتہ شام طرابلس نیول بیس پر16 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 187 زندہ بچ جانے والے افراد کو امداد فراہم کی گئی۔ یو این ایچ سی آر نے کہا کہ یہ تارکین وطن مغربی لیبیا سے ایک رات پہلے روانہ ہوئے تھے۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے مطابق رواں سال یورپ جانے کی کوشش کرنے والے اب تک 26،314 غیر قانونی تارکین وطن بشمول خواتین اور بچوں کو لیبیا واپس لایا گیا ہے جبکہ اس دوران 474 افرادہلاک اور 689 لاپتہ ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں