لکس اسٹائل ایوارڈز: یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ، دانش تیمور اور بلال عباس بہترین اداکار قرار

عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کچھ معمول پر آنے کے بعد منعقد ہونے والے 20ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ جبکہ اداکار دانش تیمور اور بلال عباس خان بہترین اداکار قرار پائے۔ 20ویں لکس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 9 اکتوبر کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فیشن، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔

تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سینماز بند ہونے اور فلمیں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے رواں برس ان ایوارڈز میں فلم کی کیٹیگری شامل نہیں کی گئی تھی۔ لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کی ورچوئل تقریب منعقد ہوئی مگر رواں برس ان ایوارڈز کو 2 دہائیاں مکمل ہونے پر تقریب کا محدود پیمانے پر اور کورونا پروٹوکولز کے ساتھ کیا گیا۔

ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے فرائض، مہوش حیات، منشا پاشا، احسن خان اور احمد علی بٹ نے سرانجام دیے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی 20ویں تقریب کے آغاز پر ان ایوارڈز کو 2 دہائیاں مکمل ہونے پر مختلف شوبز شخصیات نے خصوصی ترانے پر پرفارم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں