لکس اسٹائل ایوارڈز میں دھماکے دار پرفارمنس دونگی: ریشم

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں دھماکے دار پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔ ریشم نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے اسٹوڈیو سے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے سب سے پہلے لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اداکارہ نے کہا کہ ’میرا لکس اسٹائل ایوارڈز کے ساتھ بہت پُرانا اور پیارا رشتہ ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس بار بھی، آپ مجھے لکس اسٹائل ایوارڈز کے اسٹیج پر دھماکے دار پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھیں گے۔‘ آخر میں ریشم نے اپنے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل‘ میں اس برس جیو انٹرٹینمنٹ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ جیو ٹی وی اپنی بہترین پروڈکشن کے لیے ٹیلی ویژن کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 25 نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ واضح رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب آج کراچی میں منعقد ہونے والی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں