لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے فل بنچ بنانے کی سفارش کر دی

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے فل بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا، اہم نوعیت کا معاملہ ہے عدالت اس پر فل بنچ بنائے، نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے عوام کو سول نافرمانی کے لیے اکسایا، عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں