لاہور میں سابق سرکاری افس کے گھر نیب کا چھاپہ 33 کروڑ برآمد

نیب کی ٹیم نے گریڈ 16 کے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مار کر چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔ نیب حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں 10 کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ہے جب کہ 17 کروڑ روپے پرائز بانڈز کی شکل میں ہیں۔ نیب حکام کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں تین کروڑ روپے مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں