لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

رسائی نیوزلاہور:نہروں کی بھل صفائی کے باعث ڈیمز سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو گئی ہے جبکہ شدید دھند کے باعث 4 پاور پلانٹس بند ہو گئے، بند ہونے والے پاور پلانٹس کو ایل این جی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ بند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ کے قریب بجلی سسٹم سے نکل گئی۔پلانٹس کی بندش سے لیسکو میپکو فیسکو سمیت دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ لاہور میں علامہ اقبال ٹاون، جوہر ٹاون، گلبرگ، گڑھی شاہو سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری ہے۔دھند کے باعث جن پاور پلانٹ میں فنی خرابی پیدا ہوئی ان میں نشاط چونیاں گدو اور ہیڈ بلوکی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کی خرابی جلد دور کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں