لاہورچڑیا گھر کے قدیم پرندے کوحنوط کردیا گیا

لاہور چڑیا گھر کا نایاب پرندہ قید تنہائی میں مرگیا لیکن مرنے کے بعد بھی امر ہوچکا ہے۔ لاہور چڑيا گھر میں اُداس’ کساوری’ پھر لوٹ آيا ہے۔ کساوری نے 56 سال اپنے پنجرے میں قیدِ تنہائی کاٹی تھی۔چڑیا گھر کے جانوروں میں سب سے بوڑھا اور اداس کساوری چل بسا اور اس کے بعد پنجرہ ویران ہوگیا۔ چڑیا گھرانتظامیہ نے پرندے کوحنوط کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ شاہی پرندہ ایک یاد نہیں بنا۔ حنوط ہونے کےبعد بھی وہی سر پر رنگوں بھرا تاج اور وہی خوبصورتی برقرار ہے۔ چڑیا گھر میں کساوری سے ملاقات کےلئے لوگ اب پھر سے آتے ہیں اور تصویریں بھی بناتے ہیں۔ یہاں اس کے ساتھ اور بھی کئی حنوط شدہ ساتھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں