لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی

رسائی نیوزمظفرآباد:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں سر میں گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی شہری کی شناخت شرافت کے نام سے ہوئی ہے جو درہ شیر خان چھاء کا رہائشی ہے۔یاد رہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں