قوم ایم ایم عالم کی چھٹی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے:ڈاکٹر فیصل

رسائی نیوزاسلام آباد:ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قوم ایم ایم عالم کی چھٹی برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ پاک فضائیہ کی تاریخ میں انکی پیشہ ورانہ مہارت کا کوئی ثانی نہیں، جنہوں نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے تھے۔آج 1965 کی جنگ میں ایک منٹ سے کم وقت میں دشمن ملک بھارت کے 5 طیاروں کو زمین بوس کرنے والے قومی ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں