قومی ایئر لائن پی آئی اے پر قرضوں کا حجم 247 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد :قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے کے قرضوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب دے دیا۔ جواب کے مطابق پی آئی اے پر اسوقت 247 ارب 37 کروڑ روپے کے قرضوں کا بوجھ ہے۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے نے حکومتی ضمانت پر 198 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے جب کہ اثاثوں پر 41 ارب روپے کے قرضے لئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں