قطرمیں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں 18.8 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔: قطرمیں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 18.8 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021 میں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 903 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 18.8 فیصدزیادہ ہے۔

مالی سال 2020 میں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 760.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جون 2021 میں قطرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکا حجم 81.2 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جوجون 2020 کے 78.8 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 3.04 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر27 فیصد کی نموہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں