قادرخان کے بیٹے نے والد کی موت کی افواہوں کو جھوٹا قرار دیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:بالی ووڈ میں زیادہ تر مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والے اداکار قادر علی خان گزشتہ کافی دن سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ گزشتہ روزسے قادرخان کی موت کی خبریں زیرگردش کررہی تھیں جس کے بعد ان کے بیٹے سرفراز نے والد کی موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرو ں کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہترہے۔قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پزیرہیں، قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے انہیں شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میںمکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں