فواد خان کی ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی راہ میں نئی رکاوٹیں

رسائی نیوزویب ڈیسک:لاہور ہائی کورٹ میں فلم ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بنانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فلم مولاجٹ سے متعلق تمام حقوق اور ٹریڈ مارک ان کے پاس ہیں لیکن بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر فلم مولا جٹ کا ری میک بنایا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کاپی رائٹ قانون کے تحت بلال لاشاری اپنی فلم میں مولا جٹ، کرداراور ڈائیلاگ استعمال نہیں کرسکتے لیکن ہماری اجازت کے بغیر ناصرف فلم کا نام استعمال کیا گیا ہے بلکہ فلم کے کردار اور ڈائیلاگ بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ عدالت نے عدالت نے فلم مولا جٹ کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کردار اور نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں