فلم وڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی خوبرو اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

رسائی نیوز ویب ڈیسک: پاکستان فلم وڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی خوبرو اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد آج 67 برس کی عمرمیں انتقال کرگئیں۔ روحی بانوکو 3 دسمبر کو استنبول کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اداکارہ پچھلے دس دن سے وینٹی لیٹرپرتھیں۔ ان کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے اوروہ ذہنی امراضِ میں بھی مبتلا تھیں۔روحی بانو کی بہن کا کہنا ہے کہ ساری فیملی اس وقت ترکی میں ہے، ابھی ان کی پاکستان میں تدفین سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔10 سال قبل اداکارہ کے اکلوتے بیٹے کو لاہورمیں قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے روحی بانو ذہنی طور پر بیماررہیں۔ اداکارہ روحی بانو نے علم نفسیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی تھی۔ انہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے اور شہرت حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں