فلم ’’مردانی‘‘ کے سیکوئل میں بھی رانی مکھرجی کی دھماکے دار انٹری

رسائی نیوز ویب ڈیسک : میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مردانی‘ میں انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ ان کے بہترین کرداروں میں سے ایک ہے اور جب سے ہی لوگ مجھ سے اکثر پوچھا کرتے تھے کہ میں فلم ’’مردانی‘‘ کا سیکوئل کب کروں گی۔ رانی مکھر جی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فلم کے سیکوئل کا اعلان لوگوں کے لئے کسی سرپرائز سے کم نہیں ہوگا کیوں کہ گوپی نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے جب کہ میں بھی فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے کافی پرُجوش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں