فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کے 2 دن بعد ریلیز کیا جائے گا۔

رسائی نیوز ویب ڈیسک:ایکشن ڈائریکٹر روہت شیٹھی اس بار ’اجے دیوگن‘ کے بجائے بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم بنارہے ہیں جو رنویر کی بھی پہلی ایکشن اور تھرلر فلم ہوگی جس میں وہ لیڈرول میں دکھائی دیں گے جب کہ فلم میں روہت شیٹھی کی فلم ’گول مال‘ کی ٹیم بھی مختصر رول میں دکھائی دے گی۔ رنویر سنگھ فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ان دنوں بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اٹلی میں موجود ہیں جہاں دونوں 20 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے فلم کے ہدایت کار نے ’سمبا‘ کا ٹرلیر رنویر اور دپیکا کی شادی کے 2 دن بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلم 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں