فلم ’’زیرو‘‘ میں سری دیوی کی آخری پرفارمنس دیکھ کر شائقین روپڑے

رسائی نیوز ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی آخری فلم ثابت ہوئی، گو فلم میں سری دیوی اسکرین پر محض چند منٹ کے لیے نظر آئیں لیکن ان کی اس مختصر پرفارمنس نے بھی ان کے چاہنے والوں کو آبدیدہ کردیا۔ سری دیوی کے چاہنے والوں نے ٹوئٹر پر اپنی پسندیدہ اداکارہ کی آخری پرفارمنس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں