فلسطینی وزیر اعظم رمی حمد اللہ اپنی کابینہ سمیت مستعفیٰ ہوگئے

رسائی نیوزویب ڈیسک:رمی حمداللہ کی جماعت قومی اتحاد کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم اور کابینہ کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ صدر محمود عباس نے رمی حمداللہ کی حکومت کے مستعفی ہونے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو روز قبل محمود عباس کی جماعت فتح نے اپنے اجلاس میں یہ سفارش کی تھی کہ حکومت کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ رمی حمد اللہ ایک ممتاز ماہر تعلیم ہیں اور ان کی قیادت میں 2014ء میں قومی اتحاد کی حکومت تشکیل پائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں