فلائنگ افسرمریم مختار کی آج تیسری برسی

رسائی نیوز کراچی : فلائنگ آفیسر مریم مختار کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے، وہ 18 مئی 1992کوکراچی میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم ملیر کینٹ کے اسکول اور کالج سے حاصل کی۔ بعدازاں مئی 2011 میں پاک فضائیہ کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی۔

خیال رہے کہ 24 نومبر 2015کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پرواز پر روانہ ہوئیں، اسی دوران لڑاکا جہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور مریم نے جام شہادت نوش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں