رسائی نیوزویب ڈیسک: کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کے بعد فرانسیسی پولیس نے ملکی سرحدیں بند کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔پولیس نے بلاآخر اسٹراسبرگ شہر کے ہی ایک ضلعے میں ملزم کی نشاندھی کی۔ اور پولیس مقابلے میں ملزم مارا گیا۔ ملزم نے دو روز پہلے اسٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ میں فائرنگ کرکے اور چھرا گھونپ کر چار افراد کو ہلاک اور تیرہ کو زخمی کردیا تھا۔زخمیوں میں سے آّٹھ کی حالت تاحال نازک ہے،تاہم ان کا علاج جاری ہے
