فرانس کی امریکا کے خلاف یورپی فوج بنانے کی تجویز پر ٹرمپ برہم

رسائی نیوز ویب ڈیسک:ٹرمپ نے فرانس کی یورپی فوج بنانے کی تجویز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے توہین آمیز قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ کو پہلے نیٹو کے اخراجات میں اپنا مناسب حصہ ڈالنا چاہیے کیونکہ نیٹو کے اخراجات کا بڑا حصہ امریکا ادا کر رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ یورپ کی حفاظت یورپیوں پر مشتمل فوج کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور امریکا پر مزید انحصار نہیں کیا جاسکتا ہے، ایک ایسی حقیقی یورپی فوج بنانی چاہیے جو یورپی یونین کو نہ صرف روس اور چین بلکہ خود امریکا سے بھی محفوظ رکھے۔

یاد رہے کہ ایمانویل میکرون پہلے بھی مشترکہ یورپی فورس بنانے کی تجویز دے چکے ہیں جس کی جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے بھی حمایت کی تھی تاہم برطانیہ اس فورس کے خلاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں