فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 74.6 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔: فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 74.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2021 میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 419.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک میں ارسال کیا جو مالی سال 2020 کے مقابلہ میں 74.6 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2020 میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 240.4 ملین ڈالرکاززرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

جون 2021 میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 40.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 45.68 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال جون میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں نے 27.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں مجموعی طورپر27 فیصد کی شرح سے نموہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں