فرانسیسی سٹار فٹبالر نکولس انیلیکا پاکستان پہنچ گئے

رسائی نیوزویب ڈیسک : سابق فرانسیسی فٹبالر نکولس انیلیکا اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان فٹبال فیڈریشن حکام نے ان کا استقبال کیا۔ مہمان کھلاڑی پاکستان میں فٹ بال کی بہتری اور ترقی کے ایجنڈے پر غور کریں گے۔مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے بعد وہ معروف شاپنگ مال میں مداحوں سے ملاقات کریں گے۔ نکولس انیلیکا چھبیس سے انتیس اپریل کو لاہور، کراچی کا دورہ کرنے والے ورلڈ سوکر ٹیم کا بھی حصہ ہوں گے۔ نکولس انیلیکا کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد سے انھیں پاکستان سے خاص لگاؤ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں