غزہ پر اسرائیلی بمباری، حماس کے ایک مقامی کمانڈر سمیت7 فلسطینی شہید ۔

رسائی نیوز ویب ڈیسک: غزہ میں کشیدگی پھر عروج پر پہنچ گئی، اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ سے حماس کے ایک مقامی کمانڈر سمیت 7 افراد شہید ہوگئے۔ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی لیفٹیننٹ کرنل ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فرانس کا دورہ مختصر کر کے تل ابیب پہنچ گئے۔ اسرائیلی فورسز نے خان یونس کےعلاقے میں گھس کر حماس کے کارکنوں پر فائرنگ کی۔ ذرائع کےمطابق اسرائیلی طیاروں نے بمباری بھی کی۔ حماس کے ترجمان نے کارروائی کو اسرائیل کا بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال مارچ کے بعد سے اب تک عزہ میں 200 فلسطینیوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں