غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی بمباری سے مزید 3 فلسطینی شہید

رسائی ویب ڈیسک : اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے نتیجے میں دو روز میں شہدا کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے 8 مختلف مقامات پر بمباری کی اور سرکاری املاک کو نشانہ بنایا جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے راکٹ حملے کیے جس میں دو اسرائیلی ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے جن میں ایک فوجی بھی شامل ہے۔غزہ سے اسرائیلی علاقوں پر 80 مارٹر گولے اور 120 راکٹ فائر کیے گئے۔ ایک راکٹ جنوبی اسرائیل کے شہر عسقلان میں ایک گھر پر گرا جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ غزہ کی حکمراں جماعت حماس نے اسرائیل پر مارٹر اور راکٹ حملوں کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی خفیہ اداروں نے غزہ میں آپریشن کرتے ہوئے حماس کے مقامی رہنما سمیت 7 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں