غذر، گلیشیئرسرکنے کا سلسلہ جاری، سڑکیں بحال

غذر، گلیشیئرسرکنے کا سلسلہ جاری ہے ، بلاک اشکومن روڈ اورگلگت چترال روڈ کو بحال کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے مختلف بالائی پہاڑوں سے گلیشیئر پگھلنے اور بدصوات گلیشیئر وقفے وقفے سے سرکنے کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔گشگش پڑی میں بلاک اشکومن روڈ اورگلگت چترال روڈ کو بحال کر دیا گیا۔دریائے غذر میں طغیانی سے ہاسس گورنمنٹ اسکول کی مختلف رابطہ سٹرکیں اور یاسین کے بالائی علاقہ درکوت میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے ان 10 گھرانوں کو انتظامیہ نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں