عوام کے اربوں روپے لوٹنے والے جہاں بھی ہوں نیب عوام کو ان کا حق دلائے گا:چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال

رسائی نیوز لاہور:نیب آفس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو شریف خاندان کے خلاف زیر تفتیش کیس سمیت پیراگون، آشیانہ اقبال پر پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے آشیانہ اقبال کیس میں جلد از جلد پیش رفت کرنے کی ہدایت کی کرتے ہوئے کہا کہ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کی تفتیشی و قانونی ٹیم مکمل تیاری کرے۔ چیئرمین نیب نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے کیسسز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو زیر تفتیش کیسسز میں مطلوب افراد کو جلد از جلد پاکستان لانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں