عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی او لین ترجیح ہے، صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیاہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےقومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی او لین ترجیح ہے، صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیاہے، غریب اور متوسط طبقے کے شہری صحت کارڈ سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جمعرات کویہاں صحت کارڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں تمام شہری ہیلتھ انشورنس کارڈ سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔غریب اور متوسط طبقے کے شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا، تھرپارکر ، آزاد جموں کشمیر، خیبرپختونخوا میں تمام افراد کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 500 سے زائد پرائیویٹ اور پبلک ہسپتال صحت سہولت کے پینل پر موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی او لین ترجیح ہے اور غریب اور متوسط طبقے کے شہری صحت کارڈ سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صحت کے نظام میں نمایاں تبدیلی کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں