عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے تیسری مدت کیلئے وزارت عظمٰی کاحلف اٹھالیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد نے 71سالہ شیخ حسینہ واجد سے حلف لیا۔ان کے ہمراہ 24 رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔بنگلہ دیش میں 30دسمبر کو ہوئے پارلیمانی انتخابات میں شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت عوامی لیگ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔یوں وہ بنگلہ دیش کی ایسی پہلی سیاستدان بن گئی ہیں۔جنہوں نے مسلسل تین بار وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اپوزیشن نے حالیہ انتخابات اور ان کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی حکام نےبھی بنگلہ دیش کے انتخابات میں دھاندلی کی خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو آزاد ماحول نہیں ملا، رہنماؤں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔
بنگلہ دیش میں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کی خبروں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کیا تھاکہ پولنگ کے دوران بے ضابطگیوں نے انتخابی عمل کو مشکوک کردیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ پالاریٹو کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے تمام فریقوں کو وارننگ دیتے ہیں کہ تشدد سے باز رہے۔واضع رہے کہ بنگلہ دیش میں 30 دسمبر کو عام انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد عوامی لیگ نے واضح برتری حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں