عمرے کی ادائیگی کیلئے جوڑا موٹر سائیکل پر میلوں کا سفر طے کر کے مکہ پہنچ گیا

موٹر سائیکل پر سفر کا جنون اور عمرے کی ادائیگی کا شوق لیے مصری جوڑا 1200 کلومیٹر کا طویل سفر کر کے حجاز مقدس پہنچ گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے شہر طنطا سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی عمرے کی ادائیگی کے لیے موٹر سائیکل پر مکہ مکرمہ پہنچے۔ مصری شہری عمر ابو داؤد کے مطابق انہیں بچپن سے ہی موٹر سائیکلوں سے عشق تھا اور بعدازاں موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا۔

عمر ابو داؤد نے سعودی عرب پہنچنے کے لیے 1200 کلو میٹر کا فاصلہ موٹر سائیکل پر طے کیا اور تقریباً 48 گھنٹوں کے اس طویل ترین سفر میں ان کی اہلیہ اسماء الجنزوری بھی ساتھ تھیں۔ مصری جوڑے کا کہنا ہے کہ مصر اور سعودی عرب کے درمیان زمینی راستہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کشتی میں بھی سوار ہونا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں